Friday, April 19, 2024

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس ، عاصم سلیم کی بریفنگ

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس ، عاصم سلیم کی بریفنگ
July 20, 2020
 اسلام آباد ( 92 نیوز) سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کا سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سی پیک کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل  ریٹائرڈ  عاصم سلیم باجوہ  نے سی پیک منصوبوں پر بریفنگ  دی۔ سینیٹرشیری رحمان کی زیرصدارت سی پیک کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ‏چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبوں ‏پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور اورینج لائن ٹرین بہت جلد عوام کیلئے کھول ‏دی جائے گی۔ رکن کمیٹی ڈاکٹراسد اشرف نے کہا کہ اورنج لائن 99 فی صد مکمل ‏ہے مگر بند ہے ، کیا اورنج لائن سیاسی مسئلہ ہے؟ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اورنج ‏لائن منصوبہ قطعی طور پر سیاسی نہیں ہے۔ اورنج لائن منصوبے کیلئے 1600 افراد ‏بھرتی کیے جائیں گے۔ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ سی پیک کا کسی بھی جگہ کام رکا نہیں ہے۔ سی پیک کے ‏مغربی روٹ پر کام جاری ہے۔ ہوشاب آواران موٹروے پر کام جلد جاری ‏ہو جائے گا جبکہ ایران کے ساتھ بارڈر فینسنگ کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ‏ایل ون منصوبے کے تحت ریلوے کا ٹرانسمیشن سسٹم تبدیل کر دیا جائے گا۔ ایکنک نے ‏‏7.2 ارب ڈالرز کی لاگت کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔ ریلوے کا ‏ٹرانسپورٹ شیئر 4 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہو جائے گا۔ رکن کمیٹی سینیٹر سراج الحق کے سوات، مینگورہ، دیر، مالاکنڈ، چترال کی ترقی پر ‏سوالات کا جواب دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے جو ‏ہو سکتا ہے کریں گے، غلط وعدے نہیں کریں گے۔ گلگت سے چترال تذویراتی سڑک بننا ‏ناگزیر ہے، کب بنے گی، ابھی نہیں کہہ سکتے۔ چترال سے چکدرہ شاہراہ ترقیاتی ‏منصوبوں میں شامل ہے۔