Wednesday, May 8, 2024

سینیٹ کا اہم اجلاس آج ہو گا

سینیٹ کا اہم اجلاس آج ہو گا
December 11, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ کا اہم اجلاس آج ہو گا جس میں حلقہ بندیوں کا بل منظور کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بل کی منظوری کے لئے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
مردم شماری کی حتمی رپورٹ اپریل میں آنے کا امکان ہے۔ رپورٹ آنے پر حلقہ بندیوں کے بل کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے حکومت کے ساتھ کسی بھی بیک ڈور ڈپلومیسی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پر کوئی شرائط پیش نہیں کی گئیں۔