Saturday, May 11, 2024

سینیٹ کا اہم اجلاس آج سہ پہر  ہوگا

سینیٹ کا اہم اجلاس آج سہ پہر  ہوگا
January 8, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سینیٹ کا اہم اجلاس آج سہ پہر ہوگا، ایوان بالاسروسزایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے گا،آرمی،نیوی اورایئرفورس کےایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔ سروسز ایکٹ میں ترمیم قومی اسمبلی میں گزشتہ روز منظور کی گئی تھی ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت  ہوا ، وزیر اعظم عمران خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے تھے ۔  وزیر دفاع  پرویز خٹک نے  سروسز ایکٹس ترمیم بل پیش کیا  ، پیپلزپارٹی کی جانب سے بل میں ترامیم سے متعلق سفارشات پیش کیں  جس پر وزیر دفاع نے درخواست کی کہ تجاویز واپس لے لی جائیں ۔ وزیر دفاع کی درخواست پر پیپلزپارٹی کے رہنما  نوید قمر نشست سے کھڑے ہوئے اور کہا کہ  ایوان کے اتحاد کے لئے  ہم اپنی سفارشات واپس لیتے ہیں ۔ اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سروسز ایکٹس ترمیم بل سے متعلق موجود ارکان اسمبلی  سے رائے طلب کی  ، جس پر ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت نے بل کی حمایت کی جس پر بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر ایک جنرل کو 3 سال کی مدت کیلئے پاک فوج کا سربراہ مقرر کرے گا۔  چیف آف آرمی سٹاف کا تقرر، دوبارہ تقرری یا توسیع اور تقرر کرنے والی اتھارٹی کی صوابدید کسی عدالت میں زیربحث نہیں لائی جائے گی۔ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان کے عہدے کی دوبارہ تقرری یا مدت ملازمت میں توسیع صدر  وزیراعظم کے مشورے سے کریں گے۔ قومی اسمبلی کے تینوں بلز کی منظوری دے دی۔ بری فوج ، بحریہ اور فضائیہ ایکٹس میں ترامیم کے بل منظور کرلیا گیا ،  سینیٹ سے منظوری اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد قانون 27 نومبر 2019 سے موثر ہوگا۔ترمیم کے ذریعے پاکستان آرمی ایکٹ1952 کی شق 39 میں نئے باب کا اضافہ کردیا گیا ۔