Thursday, September 19, 2024

سینیٹ نشستوں کے امیدواروں کا فارمولہ طے ہونے کے قریب

سینیٹ نشستوں کے امیدواروں کا فارمولہ طے ہونے کے قریب
February 19, 2018

کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم کے دونوں گروپوں میں سینیٹ نشستوں کے امیدواروں کا فارمولہ طے ہونے کے قریب ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے آٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزگی واپس لے لئے ۔
کامران ٹیسوری ، احمد چنائے اور عامرچشتی کو دستبردار کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ادھر نسرین جلیل ، فروغ نسیم اور فرحان چشتی کے نام پر دونوں گرپوں کا اتفاق ہے ۔
دوسری جانب سندھ سے سینٹ کی بارہ نشتوُں پر پیپلزپارٹی کے بارہ امیدوارمیدان میں ہیں ۔
رضاربانی ، مولابخش چانڈیو ، مصطفی نواز کھوکھر، امام الدین شوقین ، محمدعلی جاموٹ ، مرتضی وہاب اور ایاز مہر جنرل نشست پر انتخاب لڑینگے ۔
کرشنا کولہی اور عینی مری خواتین اور انور لال ڈین اقلیتی نشت پر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں ۔
ڈاکٹر سکندر میندھرو اور انجینئر رخسانہ زبیری ٹیکنوکریٹس کی نشست پر امیدوار ہیں ۔
سندھ کے وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم منتشر قومی موومنٹ بن چکی ہے ۔ ان کے اختلافات کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہو گا ۔
نواز لیگ کے رہنما آصف خان نے سینیٹ نشست سے کاغزات نامزدگی واپس لے لئے ۔
سینٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے ۔