Tuesday, May 21, 2024

سینیٹ نشست پر شکست، پی ٹی آئی اور اتحادیوں میں اختلافات بڑھ گئے

سینیٹ نشست پر شکست، پی ٹی آئی اور اتحادیوں میں اختلافات بڑھ گئے
March 8, 2021

کراچی (92 نیوز) سینیٹ الیکشن میں ایک نشست پر شکست کے بعد پی ٹی آئی اور اتحادیوں میں اختلافات بڑھ گئے۔ صدرالدین راشدی کی شکست کا ذمہ دار جی ڈی اے کو قراردیدیا گیا۔ اکیس ارکان سے دوبارہ حلف لیا جائے گا۔ جیالے وزیر نے سوال کیا کہ ووٹ بیچنے والوں سے اعتماد کا ووٹ وزیراعظم نے کیوں لے لیا۔

سندھ میں سینیٹ کی ایک نشست پر ناکامی، پی ٹی آئی ارکان کی وفاداریوں پر شک، جی ڈی اے کے الزامات پر کپتان کے کھلاڑی نے الزام اتحادی جی ڈی اے پر لگا دیا۔

باغی ارکان کی تلاش کے لئے اب پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے21ارکان سندھ اسمبلی سےمقدس کتابوں پر حلف لیا جائے گا۔

جیالے رہنماء نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف کے نمائندے کو شکست ہوئی، وزیراعظم نے ووٹ بیچنے والے ارکان سے ووٹ لے لیا۔

پی ٹی آئی نے منحرف رکن اسلم ابڑو کے خلاف اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے جبکہ ایوان کو بھی دونمبر قرار دیا۔

سینیٹ الیکشن کےنتائج نے حکومت اور اپوزیشن کی صفوں میں اختلافات اور انتشار بڑھا دیا ہے۔