Thursday, April 25, 2024

سینیٹ میں گدھوں کی چوری کے تذکرے پرایوان بالا کشت زعفران بن گیا

سینیٹ میں گدھوں کی چوری کے تذکرے پرایوان بالا کشت زعفران بن گیا
March 7, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)حافظ حمداللہ کے گدھوں کے تذکرے پر ایوان بالا کشت زعفران بن گیا سینیٹر حافظ حمداللہ کا کہناتھا  اب چور گائے اور موٹرسائیکل نہیں بلکہ گدھوں کی چوری کرتے ہیں اور گوشت   شہریوں کوکھلایاجاتا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سیینٹ اجلاس میں گدھوں کی چوری کی بازگشت سنائی دی ۔ سنیٹر حمداللہ  نے نکتہ اعتراض  پر کہا کہ غریبوں کیلئے گدھا ایک لگژری گاڑی ہوتی ہے  ۔آج کل چور موٹرسائیکل اور گائے چوری نہیں کرتے،صرف گدھے چوری کرتے ہیں ۔ پرویز خٹک سے باقاعدہ چینی وفد ملا ہے کہ کے پی کے میں بہت گدھے ہیں ۔ گدھے کا گوشت لوگوں کو کھلایا اور اس کی  کھال مہنگے داموں بیچی جاتی ہیں ۔ سنیٹر حمد اللہ کا کہناتھا کہ گدھوں کی چوری اور اس کے گوشت کی فروخت روکی جائے یہ صحت کیلئے ٹھیک نہیں۔ سنیٹر سحر کامران نے توجہ دلاونوٹس  پربتایا کہ اسلام آباد کے نجی سکولوں کے نصاب میں جموں وکشمیر کو پاکستانی مقبوضہ علاقہ لکھا گیا ہے ۔ ہم اپنے نصاب میں بھارتی موقف کی حمایت کررہے ہیں ۔ یہ صرف ایک غلطی نہیں بلکہ کئی مزید سنگین غلطیاں نصاب میں شامل ہیں۔ توجہ دلاو نوٹس کے بعد وزرات کیڈ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ کتاب پر پابندی لگادی ہے ۔راولپنڈی میں گزشتہ کچھ ماہ میں 150 خواتین کو اغوا کے معاملے پر چیئرمین سینٹ نے رپورٹ وزرات داخلہ سے طلب کرلی ۔ سینیٹر غوث بخش نیازی نے کہا ہمارے آفشیل پاسپورٹس پر کئی کئی ہفتوں تک ویزے نہیں لگوائے جاتے جس پرچیئرمین سینٹ نے کہا کہ اگر ہمارے آفشل پاسپورٹس پر تین سے چار ہفتے بعد ویزہ دیا جاتا ہے تو پاکستان بھی غیر ملکی آفیشلز کو تین چار ہفتے لگا کر ویزے دیں ۔ جب اس طرح کیا جائے گاتو پھر آپ دیکھے گے کہ ایک ہی ہفتے میں ویزے لگ کرآئیں گے۔ سینٹ اجلاس کل تین بجےتک ملتوی کردیا گیا۔