Saturday, May 11, 2024

سینیٹ میں ووٹنگ بوتھ کے اوپر خفیہ کیمرے لگے ہونے کا انکشاف

سینیٹ میں ووٹنگ بوتھ کے اوپر خفیہ کیمرے لگے ہونے کا انکشاف
March 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایوان میں ووٹنگ بوتھ کے اوپر کیمرے لگے ہونے کا انکشاف ہوا ، مصدق ملک اور مصطفی نواز کھوکھر نے خفیہ کیمروں پر شور مچایا ۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ایوان کی سکیوٹی کی ذمہ  داری چیئرمین سینیٹ اور سیکرٹری کی ہے ، چوری پکڑی گئی اب اس کے ذمہ دار داروں کا تعین ہونا چاہئے ، ووٹ کی  سیکریسی کے ساتھ ٹمپرڈ کرنا جرم ہے ، حلف اٹھانے کے بعد اس پر مزید مشاورت کریں گے ، ہم نے پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر کیمے نکالے  نکالے ۔

مصدق ملک نے کہا کہ الیکشن کی ساری حقت م  آج سامنے آگئی ، یہ کیمرے کس نے لگائے اور کس کیلئے لگائے ، الیکشن کمیشن نوٹس لیکر اس پر بھی آگے بڑھے ، جس نے بھی یہ کیا ہے اس کی تاحیات رکنیت معطل ہونی چاہئے ۔

مصدق ملک نے کہا کہ ایوان کی سکیورٹی کی ذمہ داری چئرمین سینیٹ اور سیکرٹری کی ہے ۔