Wednesday, May 8, 2024

سینیٹ میں فواد چودھری کے داخلے پر پابندی لگ گئی

سینیٹ میں فواد چودھری کے داخلے پر پابندی لگ گئی
November 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ میں فواد چودھری کے داخلے پر پابندی لگ گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے ایوان میں غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال پر وفاقی وزیر فواد چودھری کو ایوان میں آکر معافی مانگنے کی ہدایت کردی۔ کپتان کے اہم کھلاڑی فواد چوہدری اپوزیشن کے نشانے پر آگئے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ سے تلخ کلامی مہنگی پڑھ گئی۔ فواد چوہدری سینیٹر مشاہد اللہ کو بھی کرپشن پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی اور کہا فواد چوہدری جب تک ایوان میں معافی نہیں مانگتے جاری اجلاس میں ان پر پابندی عائد رہے گی۔ انہوں نے کہا ایوان بالا اعلی ترین روایات کا حامل رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ ایوان میں کچھ عرصے سے بدمزگی پیدا ہو رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رولنگ دی۔ ہاؤس کو احسن طریقے سے چلانے میں حکومت پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ دونوں طرف کے ارکان پر اپوزیشن لیڈر، لیڈر آف ہاؤس اور چیئرمین کا احترام اور باتوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ وزیر اطلاعات اگر معافی نہیں مانگتے تو سینیٹ کے قواعد (3) 13 اور رول 264 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔