Wednesday, May 1, 2024

سینیٹ میں شبلی فراز کے دیے گئے بیان پر چین میں مقیم طلباء برہم

سینیٹ میں شبلی فراز کے دیے گئے بیان پر چین میں مقیم طلباء برہم
February 1, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کے ایوان بالا میں دیے گئے بیان کا چین میں مقیم طلبہ نے پوسٹمارٹم کردیا، شبلی فراز نے کہا طلبہ کو840ڈالر کے حساب سے رقم منتقل کردی گئی ہے جبکہ طلبہ نے سوال اٹھایا کہ ۔بغیر اکاؤنٹس لئے رقم کس کو منتقل کی گئی۔ شبلی فراز نے سینیٹ میں کہا کہ  840ڈالر فی اسٹوڈنٹس کے اکاؤنٹس میں   منتقل کر دیے گئے ہیں ۔ حکومت کا بڑا دعویٰ اگلے ہی دن غلط ثابت ہوگیا،ایک روز قبل سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے چین میں پھنسےطلبہ کو فی کس840ڈالر منتقل کرنے کا دعویٰ کردیا۔ طلبہ نے شبلی فراز کے دعوے کا فوری طور پر پوسٹمارٹم کیا، بدین کی طالبہ کیف الوریٰ اور دیگر طلبہ نے کہا بغیر اکاؤنٹس لئے ڈالر کس کو بھیجے گئے؟ ،  شہر سیل، بینک بند ہے ،کیا طالبعلم 840 ڈالر کھائیں گے؟۔ چین میں پھنسے طلباء و طالبات کا کہنا ہے انہیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں سے نکالا جائے جبکہ حکومت انہیں14دن کی مانیٹرنگ کے بعد واپس بلانا چاہتی ہے۔