Friday, March 29, 2024

سینیٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کا بل منظور

سینیٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کا بل منظور
December 19, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایک ماہ تین دن قبل 16 نومبر کو قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور ہونے والا نئی حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم کا بل 2017 سینیٹ نے بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔
چئیرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کے آئینی ترمیم کے بل 2017 کے حق میں 84 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں ایک ووٹ آیا ۔
نئی حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم کی مخالفت میں واحد ووٹ مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے دیا ۔ ترمیم کیلئے رائے شماری میں کل 85 سینیٹرز نے حصہ لیا ۔
واضح رہے کہ 16 نومبر کو اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم بل 2017 کی حمایت میں 242 اور مخالفت میں ایک ووٹ آیا تھا۔
آئینی ترمیم کے مخالف جمشید دستی کا کہنا تھا 16 نومبر پارلیمنٹ کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ۔