Sunday, May 19, 2024

سینیٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل اپوزیشن کی مخالفت کے باعث مسترد

سینیٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل اپوزیشن کی مخالفت کے باعث مسترد
May 31, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل اپوزیشن کی مخالفت کے باعث مسترد کر دیا۔ حکومتی رکن شبلی فراز نے کہا بل سے ججز کی تعداد میں اضافہ ہونا تھا۔ اپوزیشن نے بل کمیٹی میں پاس کیا اب مسترد کر دیا، پہلی بار یہ روایت توڑی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج جو ہوا یہ پارلیمنٹ کے استحکام کیلئے اچھا نہیں، پہلی مرتبہ کمیٹی میں بل پاس ہوا اور ایوان میں مسترد کیا گیا۔ اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔