Tuesday, May 21, 2024

سینیٹ میں آٹے کے بحران پر بحث ، ارکان کا گندم کی برآمد پر اظہار برہمی

سینیٹ میں آٹے کے بحران پر بحث ، ارکان کا گندم کی برآمد پر اظہار برہمی
January 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ میں آٹے کے بحران پر بحث کے دوران ارکان نے گندم کی برآمد پر اظہار برہمی کیا۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق نے معاملے پر فوری بحث کا مطالبہ کیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے معمول کی کارروائی روک کر اجازت دے دی۔ راجہ ظفر الحق نے کہا بحران جان بوجھ کر پیدا کیا گیا۔ پہلے ایک شخصیت کو گندم برآمد اور پھر درآمد کی اجازت دی گئی۔ پرویز رشید نے کہا چند دوستوں کی جیب کو بھرا گیا، روٹی چھیننے والوں کو قبر میں بھی سکون نہیں ملے گا۔ سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا عوام نے ان کو ووٹ نہیں دیا اس لئے مسلسل عوام کو سزا دے رہے۔ یہ عوام کے منتخب نہیں بلکہ مافیاز ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ کل بھی آٹا بحران پر بحث جاری رہے گی، متعلقہ وزیر آکر وضاحت دیں۔ اپوزیشن نے اجلاس سے علامتی واک آؤٹ بھی کیا۔