Saturday, April 27, 2024

سینیٹ: قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ حکومت اور اپوزیشن نے آپس میں بانٹ لی، فاٹا اراکین سینیٹ کا شدید تحفظات کا اظہار

سینیٹ: قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ حکومت اور اپوزیشن نے آپس میں بانٹ لی، فاٹا اراکین سینیٹ کا شدید تحفظات کا اظہار
May 9, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی تقرری پرڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اوراپوزیشن نے 34قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ آپس میں تقسیم کرلی ہے جس کی رو سے حکومت اور اپوزیشن کے پاس 17، 17 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ہوگی۔ فاٹا کے اراکین سینیٹ نے اس فارمولے کے تحت کمیٹیوں کی تقسیم پرسخت تحفظات کااظہارکیا ہے۔ فاٹا کے آٹھ اراکین کو دو سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دی جائے گی جبکہ فاٹا کے اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تین کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دی جائے۔ مسلم لیگ (ق) کوچاراراکین اوراے این پی کوچھ اراکین پر3،3 کمیٹیاں دی جائیں گی۔ سینیٹ کی اہم کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لینے کیلئے بھی اراکین سینیٹ نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ حکومت میں شامل اتحادی اوراپوزیشن میں شامل جماعتیں بھی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے معاملے پراختلافات کا شکار ہیں۔