Sunday, September 8, 2024

سینیٹ : عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنیکی قرارداد متفقہ طورپر منظور

سینیٹ : عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنیکی قرارداد متفقہ طورپر منظور
July 18, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)سینیٹ نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنیکی قرارداد متفقہ  طورپرمنظور کرلی۔ایدھی کو نوبل انعام دلانے کےلئے 6رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ۔ تفصیلات کےمطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی صدارت میں ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفرالحق اوراعظم سواتی نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنیکی قرارداد پیش کی۔ ایوان نے قرارداد کو متفقہ منظورکرلیا ۔ چیئرمین رضا ربانی کاکہنا تھا کہ ہر سینیٹر اپنی جولائی کی تنخواہ میں سے 20ہزار روپے ایدھی فاﺅنڈیشن کو دیگا۔ ان پیسوں سے ایدھی فاﺅنڈیشن کےلئے 4ایمبولینسیں خرید ی جائینگی۔ چیئرمین سینیٹ نے ایدھی کو نوبل انعام دلانے کےلئے 6رکنی کمیٹی بھی قائم کردی۔