Saturday, May 18, 2024

سینیٹ سے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

سینیٹ سے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
December 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ سے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور ہو گئی۔

قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سری لنکن شہری پرینتھا کمارا کے قتل پر متفقہ قرارداد پیش کی۔ قراراد میں یہ کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات سے ہمارے مذہب کا کوئی تعلق نہیں۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا ایک وفد سری لنکن شہری سے تعزیت کیلئے سری لنکا جائے گا۔

اس سے پہلے تحریک التوا  پر بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ضیاالحق کے دور میں ایک مخصوص سوچ کو پروان چڑھایا گیا۔ مقامی زبانوں اور ثقافتوں کو دبانے کے لیے باہر کا کلچر لایا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد بہت ضروری ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ بڑھ رہا ہے۔ یہ سماجی بے حسی ہے جس کے خلاف سب کو لڑنا ہو گا۔

قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ سری لنکن شہری پر جو ظلم ہو ا اس پر  تکلیف اور ندامت محسوس کر رہے ہیں۔