Friday, May 17, 2024

سینیٹ ایران بارے وار پاور قرارداد منظور نہ کرے ، ڈونلڈ ٹرمپ

سینیٹ ایران بارے وار پاور قرارداد منظور نہ کرے ، ڈونلڈ ٹرمپ
February 13, 2020
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ  کو خبردار کردیا کہ سینیٹ ایران سے متعلق وار پاور قرارداد منظور نہ کرے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے  سینیٹ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے وار پاور ریزولوشن کو پاس نہ کرے ،  کہا امریکا کی سکیورٹی کیلئے ضروری ہے کہ یہ ریزولوشن پاس نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا یہ کمزوری دکھانے کا وقت نہیں ہے ،  اگر میرے ہاتھوں کو باندھا گیا تو ایران کھل کر کھیلے گا اور اس سے برا پیغام جائے گا۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس نے قرارداد کے پاس ہونے کی صورت میں اسے ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔امریکی کانگریس نے ایوان کی اجازت کے بغیر صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر پابندی کے حوالے سے قرار دار پاس کی تھی۔