Monday, September 16, 2024

سینیٹ انتخابات،پی پی امیدواروں کے نام سامنے آگئے

سینیٹ انتخابات،پی پی امیدواروں کے نام سامنے آگئے
February 5, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینیٹ انتخابات کیلئے پی پی امیدواروں کے نام سامنے آگئے ۔  رضا ربانی،مولا بخش چانڈیو اور نایاب لغاری بھی سینیٹ امیدواروں کی لسٹ میں شامل ہیں ۔

ن لیگ کی جانب سے آصف کرمانی،اسحاق ڈار کو ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیکنو کریٹ سیٹ پر مشاہد حسین،خواتین نشست کیلئے تہمینہ دولتانہ اور اقلیتی سیٹ پر کامران مائیکل کی نامزدگی متوقع ہے ۔

سیاسی جماعتوں کے سینیٹ کے اُمیدواروں کے نام سامنے آ گئے ۔پیپلزپارٹی  کے سندھ سے سامنے آنے والے اُمیدواروں میں موجودہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، محمد علی شاہ جاموٹ ،ایاز  مہر، عبدالباسط سومرو، مرتضی وہاب، مولا بخش چانڈیو ،سکندر میندھرو  اور جاوید نایاب لغاری  شامل  ہیں جبکہ کرشنا کولہی، عینی مری،رخسانہ زبیری، خالد جاوید بھی پیپلزپارٹی کے امیدواروں میں شامل  ہیں

دوسری طرف ن لیگ بھی میدان میں اُترنے کے لئے تیار یاں کر رہی ہے جبکہ اب تک سامنے آنے والوں میں آصف کرمانی  اور اسحاق  ڈار کو سینیٹ کا ٹکٹ ملنے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق اقلیتی سیٹ پر کامران مائیکل کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے  جبکہ ٹیکنوکریٹس کی سیٹ پر مشاہد حسین ن لیگ کے امیدوار ہوں گے،خواتین کی سیٹ پر تہمینہ دولتانہ مضبوط امیدوار ہیں ۔

ادھر سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کے درمیان رابطہ ہوا ہے  ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ متحدہ نے  اسلام آباد کی نشستوں پر ن لیگ کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے