Saturday, May 11, 2024

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل
February 16, 2021

اسام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اڑتالیس نشستوں پر ایک سو ستر امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔

سینیٹ کی پنجاب کے لیے جنرل نشستوں پر اکیس ،خواتین کی نشست پر پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ پی ٹی آئی کے اعجاز چودھری، اعجاز حسین منہاس، جمشید اقبال چیمہ، محمد خان مدنی، بیرسٹر علی ظفر، ظہیر عباس کھوکھر، عون عباس، سیف اللہ نیازی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر زرقا تیمور، نیلم ارشاد، ڈاکٹر روبینہ اختر، عطا اللہ خان نیازی اور مسز فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مسلم لیگ ن کے مشاہد اللہ خان، پرویز رشید، سیف الملوک کھوکھر، سعود مجید، اعظم نذیر تارڑ، علامہ ساجد میر، عرفان صدیقی، بلیغ الرحمن، زاہد حامد، سائرہ افضل تارڑ، سعدیہ عباسی، افنان اللہ خان اور سیف الملوک کھوکھر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا اور پیپلزپارٹی کے راجہ عظیم الحق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

حتمی فہرست آج جاری اور اسکروٹنی بدھ کو ہو گی۔ تجویز اور تائید کنندگان کی حاضری لازم ہے۔ امیدواروں کے کوائف کی مختلف اداروں سے جانچ پڑتال شروع کر دی گئی۔