Thursday, May 9, 2024

سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول تیار کرلیا

سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول تیار کرلیا
February 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول تیار کرلیا، ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔

سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول تیار کر لیا ہے، زرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات مارچ میں ہونگے،سینیٹ انتخابات کرانے کےلئے مارچ کی تین مختلف تاریخیں تجویز کی گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کےلئے مارچ کی دو، تین اور 4 تاریخ تجویز کی گئی، حتمی تاریخ کی منظوری الیکشن کمیشن آج دے گا،الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی کا عمل فوری طور پر شروع ہوگا، اس سے قبل تحریک انصاف حکومت نے سینیٹ انتخابات فروری میں کرانے کی کوشش بھی کی تھی۔