Friday, May 17, 2024

سینیٹ انتخابات کیلئے اسکروٹنی مکمل ، انتیس امیدواروں کے کاغذات مسترد

سینیٹ انتخابات کیلئے اسکروٹنی مکمل ، انتیس امیدواروں کے کاغذات مسترد
February 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات کیلئے اسکروٹنی مکمل کر لی گئی۔ انتیس امیدواروں کے کاغذات مسترد اور ایک سو اکتالیس کے منظور کیئے گئے۔

اسلام آباد میں جنرل نشست کے لیے 05 کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جبکہ خواتین کی نشست پر 04 کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ پنجاب میں جنرل نشستوں کے لیے 17 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 03، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 02 کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ سندھ میں کل 35 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے، جنرل نشستوں پر 18، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 09، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 08 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔  

کے پی کے خواتین کی مخصوص نشستوں پر 09 کاغذات نامزدگی، اقلیتوں کی ایک نشست کے لیے 05 جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 07 کاغذات منظور کر لیے  گئے ۔ بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 18 کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 9، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے لیے 03 جبکہ  اقلیتی نشست کے لیے 05 کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔