Friday, May 10, 2024

سینیٹ انتخابات کیلئے آصف علی زرداری نے خود ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا

سینیٹ انتخابات کیلئے آصف علی زرداری نے خود ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا
February 21, 2021

کراچی (92 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر رکھی ہے اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خود ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا جبکہ پی پی رہنماؤں کے ایم کیو ایم پاکستان سے بھی رابطے ہوئے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کے رابطے تیز  ہو گئے ، سابق صدر آصف زرداری نے ملاقاتیں شروع کردیں   اور آئندہ ہفتے اسلام آباد روانگی کا بھی امکان  ہے ۔

سابق صدر سے یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود نے ملاقات کی جبکہ بلاول بھٹو زرداری
بھی آج ارکان اسمبلی سے اور جلد ہی اسلام آباد میں  اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

مخدوم احمد محمود بھی پنجاب میں رابطوں کیلئے  متحرک ہوگئے  جبکہ آزاد ارکان قومی و صوبائی  اسمبلی اور ناراض حکومتی ارکان سے بھی رابطے کیے گئے ہیں ۔

پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے  جس میں جیالوں نے سینیٹ انتخابات  کیلئے تعاون مانگ لیا  ، دونوں جماعتوں کے درمیان  رابطے مشترکہ دوستوں کے ذریعے ہورہے ہیں ۔