Thursday, September 19, 2024

سینیٹ انتخابات ، کاغذات واپس لینے کا وقت ختم،متحدہ ارکان مد مقابل

سینیٹ انتخابات ، کاغذات واپس لینے کا وقت ختم،متحدہ ارکان مد مقابل
February 19, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہو گیا  ،  متحدہ قومی موومنٹ کی اندرونی لڑائی اور اختلافات ختم نہ ہوسکے، سینیٹ الیکشن  کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لئے،رابطہ کمیٹی کا مشکوک خط بھی الیکشن کمیشن نے وصول کرنے سے انکار کردیا ۔پیپلز پارٹی کے آٹھ امیدواروں نے بھی نامزدگی فارم واپس لے لئے ۔

متحدہ کی لڑائی  الیکشن کمیشن کےبعد پولنگ تک جاپہنچی ، سینیٹ کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا دن بھی گزرگیا ۔

متحدہ دھڑوں میں اختلاف برقرار رہے جس کے باعث امیدوار فائنل ہوئے نہ دستبردار ہو سکے ۔

الیکشن کمیشن نے متحدہ کے  مشکوک خط پر امیدوار دستبردار کرانے سے انکار کرتے ہوئے  حتمی فہرست جاری کر دی ، متحدہ امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق خط کے متن میں ابہام ہے،کیا  کہنا اور کرنا چاہتے ہیں واضح نہیں ہے  ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے،جن میں ایم کیو ایم کے فروغ نسیم بھی شامل ہیں ۔  کاغذات واپس لینے والوں میں آزاد امیدوار جاوید احمد، دوست علی، آصف خان، محمد قسیم، ڈاکٹر یونس، تاج حیدر، حمیرا علوانی، ندا کھوڑو اور انتھونی نوید شامل ہیں۔

دوسری جانب فاروق ستار نے بہادرآباد جانے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ عامر خان کہتے ہیں فاروق ستار کو چائے پلاکر رخصت کردیں گے ۔