Wednesday, May 8, 2024

سینیٹ انتخاب میں ماضی کے طرح بلیٹنگ خفیہ ہی ہوگی، الیکشن کمیشن

سینیٹ انتخاب میں ماضی کے طرح بلیٹنگ خفیہ ہی ہوگی، الیکشن کمیشن
March 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنا دیا ، کہا کہ سینیٹ انتخابات پرانے طریقہ کارکے تحت ہی ہوں گے، وقت کی کمی کے باعث بیلٹنگ خفیہ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،  جاری اعلامیے کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ وقت کی کمی کے باعث آئین و قانون کے مطابق ماضی کے طریقہ کار کے تحت سینیٹ انتخابات کروائے جائینگے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول ہو چکا ہے، سپریم کورٹ کی رائے پرمن وعن عمل کیا جائے گا، سپریم کورٹ رائے میں کہہ چکا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق خفیہ بیلٹ سے ہونگے، انتخابات کوشفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، انتخابات منصفانہ اورشفاف بنانے کیلئے میکنزم بھی بنایا جائے گا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا،ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، سربراہی اسپیشل سیکرٹری کرینگے، تین رکنی کمیٹی چارہفتوں میں رپورٹ دے گی، کمیٹی کو نادرا اوردیگراداروں تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔