Thursday, September 19, 2024

سینیٹ انتخابات پاکستان کی دو بڑے سیاسی حریفوں کو بھی قریب لے آئے

سینیٹ انتخابات پاکستان کی دو بڑے سیاسی حریفوں کو بھی قریب لے آئے
February 20, 2018

پشاور (92 نیوز) سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی، سینٹ انتخابات پاکستان کے دو بڑی سیاسی حریفوں کو بھی قریب لے آئے ۔ مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات کے لئے تحریک انصاف سے رابطہ کر لیا ۔
سینٹ کے انتخابات جوں جوں قریب آنے لگے ہیں، سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا عمل بھی تیز ہو گیا ہے ۔ ملکی سیاست میں دو حریف جماعتیں بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریب آنے کی کوشش کرنے لگی ہیں ۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر رابطہ کر لیا ہے ۔ اعلٰی سطح پر یہ رابطہ گورنر اور وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے مابین ہوا ہے ۔
گورنر اقبال ظفر جھگڑا کے مطابق سیاست میں کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے مابین اتحاد سے جہاں ن لیگ کی نشست پکی ہو سکتی ہے وہاں پی ٹی آئی کی جانب سے مولانا سمیع الحق کے لئے ایک اضافی نشست حاصل کرنے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے ۔