Thursday, May 9, 2024

سینیٹ انتخابات ، وفاقی حکومت کا اوپن ووٹنگ کیلئے درکار آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ ، ذرائع

سینیٹ انتخابات ، وفاقی حکومت کا اوپن ووٹنگ کیلئے درکار آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ ، ذرائع
January 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اوپن ووٹنگ کیلئے درکار آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم لانے کے لیے وفاقی کابینہ نے اصولی منظوری دے دی اور کہا سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے، پارلیمنٹ کے موجودہ یا آٗئندہ اجلاس میں آئینی ترمیم لائی جائے گی۔

ذرائع کہتے ہیں وفاقی کابینہ نے ترمیم کے لیے قانونی ٹیم کو بل تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ کابینہ کی اصولی منظوری کے بعد وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے جبکہ قانونی ٹیم نے بل کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے حکومت اپوزیشن سے بھی بات چیت کرے گی۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سینیٹ کی اوپن ووٹنگ سے متعلق میثاق جمہوریت میں اتفاق کر چکے ہیں۔