Thursday, March 28, 2024

سینیٹ انتخابات میں ضمیر فروشی، شوکاز کا جواب نہ دینے والے ارکان پی ٹی آئی سے فارغ

سینیٹ انتخابات میں ضمیر فروشی، شوکاز کا جواب نہ دینے والے ارکان پی ٹی آئی سے فارغ
May 9, 2018

سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام میں پی ٹی آئی نے شوکاز کا جواب نہ دینے والے ارکان کو پارٹی سے بے دخل کر دیا

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام میں پی ٹی آئی نے شوکاز کا جواب نہ دینے والے ارکان کو پارٹی سے بے دخل کر دیا۔ نرگس بی بی، دینہ ناز، نگینہ خان، نسیم حیات، یاسین خلیل، قربان خان، ضیاء آفریدی اور امجد آفریدی کو پارٹی سے بے دخل کیا گیا۔ زاہدہ درانی، عبید مایار، وجیہہ  زمان، جاوید نسیم، عبدالحق اور خاتون بی بی  کو بھی پارٹی سے فارغ کر دیاگیا۔