Friday, May 17, 2024

سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلئے الیکشن کمیشن کے اقدامات،چیف الیکشن کمشنر نے ممبران کو ٹاسک دیدیا

سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلئے الیکشن کمیشن کے اقدامات،چیف الیکشن کمشنر نے ممبران کو ٹاسک دیدیا
March 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلئے الیکشن کمیشن نے اقدامات اٹھا لئے ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن ممبران کو ٹاسک دیدیا۔

الیکشن کمیشن ممبران سینیٹ انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا روانہ ہو گئے ، صوبائی ممبران اپنے صوبے میں سینیٹ انتخابات کا جائزہ لیں گے۔الیکشن کمیشن ممبر ارشاد قیصر خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابی عمل کا جائزہ لیں گی۔

الیکشن کمیشن ممبر ناصر درانی سندھ میں سینیٹ انتخابی عمل کا جایزہ لیں گے،الیکشن کمیشن ممبر شاہ محمد جتوئی بلوچستان میں سینیٹ انتخابی عمل کا جائزہ لیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الطاف ابراہیم اسلام آباد میں انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے،چیف الیکشن کمشنر کی ممبران کو سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔