Tuesday, May 21, 2024

سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف کے امیدوار فائنل، عبدالحفیظ شیخ اور شبلی فراز بھی شامل

سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف کے امیدوار فائنل، عبدالحفیظ شیخ اور شبلی فراز بھی شامل
February 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار فائنل کرلیے، وفاقی وزیر فوادچودھری نے نام بتا دیئے۔ عبدالحفیظ شیخ اور شبلی فراز بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر فوادچودھری نے ٹویٹ پیغام میں تحریک انصاف کے امیدوار فائنل کرنے کی تصدیق کی۔

انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالحفیظ شیخ، سیف اللہ نیازی، فوزیہ ارشد، ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر الیکشن لڑیں گے، جبکہ شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر، فیصل واوڈا اور عبدالقادر بلوچ بھی امیدوار ہوں گے۔

بلوچستان سے عبدالقادر سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے، صوبائی قیادت نے عبدالقادر بلوچ کو ٹکٹ دینے پر اعتراض عائد کردیا۔