Tuesday, May 14, 2024

سینیٹ انتخابات ، بی این پی کے اسرار زہری، بی اے پی کے عبدالخالق اچکزئی کے کاغذات جمع

سینیٹ انتخابات ، بی این پی کے اسرار زہری، بی اے پی کے عبدالخالق اچکزئی کے کاغذات جمع
February 14, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جای ہے۔ بی این پی کے اسرار زہری، بلوچستان عوامی پارٹی کی ثمینہ ممتاز، بی اے پی کے عبدالخالق اچکزئی اور نوازناصر کاکڑ کے کاغذات جمع ہو گئے۔

صوبے میں اب تک اٹھارہ امیدوار فارم جمع کرا چکے ہیں۔ بلوچستان میں پی ٹی آئی کے نئے نامزد امیدوار ظہورآغا نے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے۔

بلوچستان سے سینیٹ کی 12 خالی ہونے والی نشستوں کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے پارٹی کے بانی سعید ہاشمی ، اقلیتی رہنماء دنیش کمار اور کیپٹن عبدالخالق اچکزئی اور نواز ناصر ، بی این پی (عوامی) کے قائد اسرار اللہ زہری ، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لینے کے بعد نئے امیدوار ظہور آغا نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ظہور آغا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو اعتماد مجھ پر کیا اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرونگا۔

سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 18 فروری کو جاری کی جائے گی۔