Monday, May 13, 2024

سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ سے کرانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ سے کرانا چاہتے ہیں، وزیراعظم
February 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ سے کرانا چاہتے ہیں، چاہتا ہوں ووٹ پر قیمت نہ لگے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹ الیکشن سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ ہو اور ووٹ پر قیمت نہ لگے۔

وفاقی کابینہ نے 30 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی، احتساب عدالتیں ایک ماہ کے اندر کام شروع کر دیں گی۔

کابینہ ارکان نے احتجاج کرنے والے وفاقی ملازمین کی تنخواہ بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ ہوگا۔ نئے چیئرمین اوگرا کی سمری منظور کرلی گئی، کابینہ نے مسرور خان کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کابینہ کو ٹاسک فورس کے چیرمین نے آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق بریفنگ دی۔ پبلک سیکٹر اداروں کے سربراہوں اور سی ای اوز کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ دی گئی۔

سی پیک پر کابینہ کمیٹی کے دو فروری کے فیصلوں کی توثیق مؤخر کردی گئی۔ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔