Saturday, April 20, 2024

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر ریفرنس کی تیاری شروع

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر ریفرنس کی تیاری شروع
December 21, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ریفرنس کی تیاری شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ریفرنس میں مؤقف اپنائے گی کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت نہیں ہوتے جبکہ انتخابات کا انعقاد الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ہوتا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مؤقف اپنایا جائیگا کہ سینیٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے جس سے شفافیت آ ئے گی کیونکہ سینیٹ انتخابات میں خفیہ بیلیٹنگ سے ارکان کی خریدوفروخت میں کالا دھن استعمال ہوتا ہے اور خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔

وفاقی حکومت اہم آئینی نکتے پر سپریم کورٹ سے رائے دینے کی استدعا کرے گی۔