Tuesday, April 16, 2024

سینیٹ انتخابا ت کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

سینیٹ انتخابا ت کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل
March 4, 2015
لاہور(ویب ڈیسک )کل ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی جبکہ  بیلٹ پیپرزمتعلقہ ریٹرننگ افسران کوبھجوادیے گئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی واپس لینےکےلیے دیا گیا اضافی وقت بھی ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق  سینیٹ انتخابات کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن آ پاکستان نے تین ہزار آٹھ سو پچاس بیلٹ پیپرز چھاپے ہیں بیلٹ پیپرز تمام ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیئے گئے ہیں، جنرل نشستوں کیلئے سفید جبکہ خواتین کیلئے گلابی رنگ کے بیلٹ پیپرز استعمال ہوں گے، علماء اورٹیکنو کریٹس کیلئے ہلکا سبزاوراقلیتوں کیلئے پیلا بیلٹ پیپر استعمال ہو گا باون نشستوں پر ارکان کے انتخاب کیلئے سینیٹ انتخابات کل ہوں گے۔ نئے انتخابات کے بعد موجودہ ارکان  سینٹ  میں سے 52اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہوجائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ امیدواروں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کےلیےدیا گیا اضافی وقت بھی ختم ہوگیا ہے