Wednesday, April 24, 2024

سینیٹ الیکشن کے لیے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور

سینیٹ الیکشن کے لیے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور
February 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ الیکشن کے لیے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

فیصلے کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی پانچ سالہ نااہلی ختم ہو چکی۔ یوسف رضا گیلانی کیخلاف مقدمات عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔ عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں۔

 یوسف رضا گیلانی کے وکیل کا کہنا ہے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر نے منظور کر لئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نااہلی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے ان کے اعتراض کو مسترد کر دیا۔ نیب کیسز کے حوالے سے بھی اعتراض مسترد کر دیا گیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے قرار دیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ الیکشن کمیشن میں امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری  ہے ، جانچ پڑتال آج مکمل ہو جائے گی۔