Wednesday, May 15, 2024

سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن

سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن
February 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے۔ امیدوار شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

 4 امیدوار سائرہ تارڑ، سعود مجید، محمد خان مدنی اور اعجاز منہاس کاغذات نامزدگی واپس لے چکے ہیں۔ پنجاب کی 11 نشستوں کے لیے 18 امیدوار تاحال میدان میں ہیں ۔ پنجاب سے 7جنرل نشستوں کے لیے  14 امیدوار میدان میں ہیں ۔ خواتین کی نشستوں کے لیے 2 جبکہ ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستوں کے لئے بھی دو امیدوار میدان میں ہیں ۔

خواتین کی نشستوں کے لئے پی ٹی آئی کی زرقا تیمور اور مسلم لیگ ن کی سعدیہ خاقان عباسی امیدوار ہیں ۔ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں کے لیے تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ ہیں ۔ ق لیگ کے کامل علی آغا اور پیپلز پارٹی کے عظیم الحق منہاس نظرثانی شدہ فہرست میں شامل ہیں۔ جنرل نشستوں کے لیے تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ، عمر سرفراز چیمہ ، سیف اللہ سرور خان نیازی ، اعجاز چودھری، ظہیر عباس کھوکر اور عون عباس کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

ن لیگ کے زاہد حامد، سیف الملوک کھوکھر ، عرفان صدیقی، بلیغ الرحمٰن، ساجد میر، افنان اللہ خان بھی جنرل نشستوں پر امیدوار ہیں ۔ لیگی رہنما پرویز رشید اور پی ٹی آئی سے نیلم ارشاد کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف کی فرحت شہزادی اور عطا اللہ نیازی اسکروٹنی کے دوران کاغذات نامزدگی واپس لے چکے ہیں۔