Thursday, April 18, 2024

سینیٹ الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی

سینیٹ الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی
February 28, 2021

کراچی (92 نیوز) سینیٹ الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی۔ پی ٹی آئی نے بھی ووٹر ارکان سندھ اسمبلی کی دعوتیں شروع کر دیں اور ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

سینیٹ انتخابات کا معرکہ چند دن کے فاصلے پر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان کے ناز نخرے اٹھانا شروع کر دیے ۔ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی نے کراچی میں ڈیرے ڈال لیے اور ارکان سندھ اسمبلی کی دعوتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

پارٹی ارکان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں ارکان قومی و سندھ اسمبلی نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو اپنی ہی جماعت کے رہنماؤں کے رویے سے مایوس ہو گئے اور اکیلے ہی ووٹ لینے کی مہم شروع کر دی۔ اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی کراچی سے ملاقات کرکے سندھ اسمبلی سے جماعت اسلامی کا اکلوتا ووٹ مانگ لیا۔ جی ڈی اے امیدوار پیر صدرالدین راشدی نے بھی جماعت سے تعاون کی درخواست کی ہے۔