Saturday, April 20, 2024

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع
February 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ملک بھر میں سینیٹ انتخابات تین مارچ کو ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی 13 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ امیدواروں کو ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہو گی۔ اسکرونٹی 15 اور 16 فروری جبکہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17 اور 18 فروری کو دائر ہو سکیں گی۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لئے جا سکیں گے۔