Sunday, September 8, 2024

سینیٹ الیکشن کیلئے ق لیگ کا کامل علی آغا کو ٹکٹ دینے کا اعلان

سینیٹ الیکشن کیلئے ق لیگ کا کامل علی آغا کو ٹکٹ دینے کا اعلان
January 20, 2021

لاہور (92 نیوز) سینیٹ الیکشن کے لئے مسلم لیگ ق متحرک ہو گئی ، کامل علی آغا کوسینیٹ کاٹکٹ دینے کااعلان کر دیا،چودھری شجاعت حسین نے کہا کامل علی آغا کی سیاسی بصیرت قابل ستائش ہے۔

سینیٹ الیکشن کے لیے سرگرمیاں تیز ہو گئیں ، مسلم لیگ ق نے بھی سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی تیارکرلی، مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نےپارٹی کے سینئررہنما کامل علی آغا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی صدر و اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کامل علی آغا پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، چودھری شجاعت کاکہناہے کہ کامل علی آغا پہلے بھی سینیٹررہ چکے ہیں، وہ سینئر پارلیمنٹرین ہیں،ان کی سیا سی بصیرت قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامل علی آغا مختلف سیا سی معاملات پر پارٹی کی نمائندگی بڑے احسن انداز میں کرتے ہیں۔