Monday, September 16, 2024

سینیٹ الیکشن کیلئے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد

سینیٹ الیکشن کیلئے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد
February 12, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز )سینیٹ الیکشن کیلئے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد  ہو گئے ۔ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی کی طرف سے محمودالرشید نے چیلنج کئے تھے۔ بینک سے متعلق مصدقہ دستاویزات مہیا نہ کر نے پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مستردکئے گئے۔

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے آخری دِن مسلم لیگ نون کی بڑی وکٹ اڑ گئی، الیکشن کمیشن نے بنک اکاؤنٹ کی مصدقہ دستاویزات نہ دینے پراسحاق ڈار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے ۔فیصلے کے خلاف 15 فروری تک اپیل کی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نےسابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے، انہوں نے اپنے بینک اکاونٹ سے متعلق مصدقہ دستاویزات الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کی تھیں ۔

حکمراں جماعت کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کے کاغذات مسترد ہونے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے وکلاء اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی  ، جبکہ سابق وفاقی وزیرِ خزانہ کے وکیل نے فیصلےکے خلاف اپیل میں جانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

سینیٹ امیدواروں کی سکروٹنی کے آخری روزعندلیب عباس،آصف کرمانی ، ہارون اختر ،شہزاد خان ،چوہدری سرور ،کامل علی آغا،رانامحمود الحسن ،شیزا فاطمہ ، سمیع اللہ چودھری،مصدق ملک،شکیل اعوان ،ولیم مائیکل، نواز ش علی پیرزادہ، نصیربھٹہ ،,رانا مقبول، زبیر گل، شاہین خالد بٹ، کامران مائیکل، آصف جاوید، سعدیہ عباسی، نزہت صادق، حنا ربانی کھر، وکٹر زاریااور حامدمعراج کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

آزاد امیدوار سرفراز قر یشی، ن لیگ کے حمایت یافتہ حافظ عبدالکریم، بلال بٹ اورعثمان خان زئی کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔