Friday, May 17, 2024

سینیٹ الیکشن ، وزیراعظم عمران خان آج سندھ کے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے

سینیٹ الیکشن ، وزیراعظم عمران خان آج سندھ کے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے
February 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان آج سندھ کےارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔ 5 بجے ویڈیو لنک اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج پی ٹی آئی سندھ کے ایم این ایز ، ایم پی ایز کے تحفظات دور کرینگے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہو گا  جس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری کا امکان ہے۔ سینیٹ الیکشن، پی ڈی ایم تحریک، سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔