Sunday, May 12, 2024

سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کی آفر پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن عبدالسلام الیکشن کمیشن طلب

سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کی آفر پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن عبدالسلام الیکشن کمیشن طلب
March 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کی آفر پر الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن عبدالسلام کو طلب کر لیا۔

حکومت کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت پر سوالات اٹھائے گئے تو بالآخر الیکشن کمیشن بھی حرکت میں آیا اور امیدواروں کی جانب سے کی جانے والی آفر پر رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عبدالسلام کو الیکشن کمیشن طلب کر لیا۔

رکن اسمبلی عبدالسلام کا کہنا ہے کہ ان کو کی گئی آفر کے ثبوت موجود ہیں جن کو وہ الیکشن کمیشن میں پیش کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے ووٹ بیچنے سے متعلق واٹس ایپ چیٹ، آڈیو اور دیگر ثبوت بھی ساتھ لانے کی ہدایت کر دی۔ عبدالسلام کو مبینہ طور پر صومالیہ کے موبائل نمبر سے ووٹ کے بدلے آٹھ کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی۔

کس نے ووٹ بیچا اور کس نے اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی، یہ سراغ لگانا اب الیکشن کمیشن کا کام ہے جو آزادانہ، غیر جانبدارانہ انتخابات کروانے کا ضامن ہے۔