Friday, April 26, 2024

سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ کی اجازت دی گئی تو دھاندلی کے الزامات ختم ہوجائیں گے ، شیخ رشید

سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ کی اجازت دی گئی تو دھاندلی کے الزامات ختم ہوجائیں گے ، شیخ رشید
December 17, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ کی اجازت دی گئی تو دھاندلی کے الزامات ختم ہو جائیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پولیس لائن ہیڈکواٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔ آمد پر انہوں نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے۔ شہداء کے لئے دعا کی۔ شیخ رشید احمد کو بگھی میں سوار کرکے یاد گار شہداء تک لایا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر یہ وفاقی وزیر کا پولیس لائن ہیڈکوارٹر کا پہلا دورہ ہے۔ ائی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ادارے سے متعلق بریفنگ دی۔ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی بریفنگ میں موجود تھے۔

اسلام آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا اسلام آباد پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔ نئی ٹیکنالوجی لانے لگا ہوں۔ اسلام آباد کی تمام چیک پوسٹیں ختم کر سکتا ہوں۔ صرف ریڈ زون میں ناکے ہونگے۔