Sunday, May 12, 2024

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹنگ سے کرانے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں ، مریم نواز

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹنگ سے کرانے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں ، مریم نواز
February 24, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹنگ سے کرانے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں۔

مریم نواز نے میڈیا گفتگو میں کہا درخواست ہے عدالت سیاسی مسئلے میں نہ آئے۔ عمران خان کو ریلیف ملا تو عوام اسے متعصبانہ فیصلہ سمجھیں گے۔ ڈسکہ میں صرف بیس پولنگ اسٹیشنز نہیں ، پورے حلقے میں ری پولنگ کرائی جائے۔

مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے مبینہ دھاندلی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔