Sunday, May 12, 2024

سینیٹ الیکشن 2018ء، محفوظ یار خان کا سندھ میں ووٹوں کی خریدوفروخت کا انکشاف

سینیٹ الیکشن 2018ء، محفوظ یار خان کا سندھ میں ووٹوں کی خریدوفروخت کا انکشاف
February 11, 2021

لاہور (92 نیوز) ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی محفوظ یار خان نے 92 نیوز سے گفتگو میں سینیٹ الیکشن 2018ء میں سندھ میں بھی ووٹوں کی خریدوفروخت کا انکشاف کردیا۔

ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی محفوظ یار خان نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، سینیٹ الیکشن دوہزاراٹھارہ میں سندھ میں بھی ووٹوں کی خریدوفروخت ہوئی۔ کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین، نثارکھوڑو اور شہلا رضا نے ووٹ کے لیے ارکان اسمبلی سے رابطے کئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایم کیوایم کی ایک رکن نے گاڑی لیکر اپنا ووٹ بیچا، کلفٹن کے ایک اسپتال میں نوٹوں کا بیگ دیا جا رہا تھا، لوگ سمجھتے رہے کہ ارکان اسمبلی دوائی لینے آئے۔