Tuesday, April 16, 2024

سینیٹ اجلاس میں گرما گرمی ، اسپیکر نے سینیٹر عطاء الرحمان کا مائیک بند کرادیا

سینیٹ اجلاس میں گرما گرمی  ، اسپیکر نے سینیٹر عطاء الرحمان کا مائیک بند کرادیا
October 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینٹ اجلاس کے دوران خوب گرما گرمی دیکھنے میں آئی ،  جمعیت علمائے  اسلام  فضل الرحمان گروپ  کے  سینیٹر  عطاءالرحمان   کی  وزیر اعظم  عمران خان  کی تقریر پر  خوب تنقید کی اور کہا کہ  عمران خان اب بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں ، ان کو کوئی بتائے کہ پریس کانفرنس کیسے کی جاتی ہے۔ سینیٹر عطا الرحمان  کے الفاظ پر تحریک انصاف کے ارکان نے شدید احتجاج  کیا جس پر چیئر مین سینٹ نے مولانا  کا مائیک  بند کرا  دیا۔ سینیٹ کے ہنگامہ خیز اجلاس میں سینیٹر مولانا عطا الرحمان  جوش خطابت میں وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کچھ نازیبا الفاظ بھی بول گئے ۔ جس پر تحریک انصاف کے ارکان نے  بھرپور احتجا ج کیا ۔ شبلی فراز  نےاعتراض کرتے ہوئے کہا کہ  مولانا  اپنے الفاظ واپس لیں،انہیں اس طرح کی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے ۔ مولانا کے خطاب کے دوران چیئر مین سینٹ نے مولانا  کا مائیک  بند کر ا دیا، رولنگ دی کہ مولانا صاحب آپ ہاؤس کا مورال خراب کررہے ہیں۔ دوسرے ایوان کے ممبر پر بات نہیں کی جاسکتی ، آپکے الفاظ اجلاس  کی کارروائی سے  حذف کرا  دیئے ہیں ۔ چئیرمین سینٹ نے معذرت کرکے مولانا کو تقریر جاری رکھنے کا کہا جس  پر مولانا  نے  کہا  اگر میرے الفاظ حذف کر دئیے ہیں تو  معذرت کس بات کی  ،  وہ ملک کو خراب کردیں ،مگر ہم ماحول خراب نہ کریں۔ مولانا عطالرحمان نے معذرت سے انکار کردیا اوربولے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وردی والا بس چلا رہا ہے لیکن سٹیرنگ پر بندر بیٹھا ہے ،بندر سمجھ رہا ہے کہ وہ بس چلا رہا ہے۔ اس دوران حکومتی ارکان مولانا عطاءالرحمان سےمعافی کا مطالبہ کرتے  رہے۔