Tuesday, May 14, 2024

سینیٹ اجلاس میں نیب کی کارروائیوں اور گرفتاریوں کی گونج

سینیٹ اجلاس میں نیب کی کارروائیوں اور گرفتاریوں کی گونج
January 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ اجلاس میں نیب کی کارروائیوں اور گرفتاریوں کی گونج سنائی دی۔ راجا ظفرالحق نے حکومت مخالفین کو ہدف بنانے اور تضحیک کرنے کا الزام لگا دیا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں جاری ہی  تھا کہ حکومتی رکن مراد سیعد کے بولنے پر اپوزیشن نے شدید نعرے بازی شروع کر دی۔ اپوزیشن نے تباہی کے دو سال تباہی کے دو سال کے نعرے بھی لگائے۔

مراد سعید نے کہا کہ کیا نیب یا پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پانامہ پیپر آنے سے پہلے پریس کانفرنس کریں؟؟،پاناما کی خبر غلط تھی تو ان کے خلاف کیس کیوں نہیں کیا؟؟عدالت میں کرپشن ثابت ہوئی تو اداروں کونشانہ بنا دیتے ہیں۔ اپوزیشن ممبر نے دھمکی دی کہ ہم آئیں گے تو آپ کے خلاف انتقامی کارروائی کی جائے گی۔

سینٹر محسن عزیز نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن کے لئے نااہل ہے مگر ملک کے لئے اہل ہیں۔ عمران خان میں یہ خرابی ہے کہ وہ نہ کھاتا ہے نا کھانے دیتا ہے۔ عمران خان نااہل ہے کہ وہ اپوزیشن کو این آر او نہیں دیتا۔ بعد ازاں سینیٹ اجلاس پیر کی سہہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔