Thursday, April 25, 2024

سینیٹ اجلاس میں فواد چودھری اور مشاہد اللہ میں پھر جھڑپ ہو گئی

سینیٹ اجلاس میں فواد چودھری اور مشاہد اللہ میں پھر جھڑپ ہو گئی
October 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینیٹ میں وزیر اطلاعات فواد چودھری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور  سینیٹر مشاہد اللہ میں آج پھر جھڑپ ہو گئی ۔ فواد چودھری نے بولنے کی کوشش کی تو چیئرمین سینیٹ نے  اُنہیں بولنے سے روک دیا  اور کہا بولنے سے پہلے قومی اسمبلی میں کہے گے اپنے الفاظ پر معافی مانگیں تو فواد چوہدری نے کہا کہ چور کو چور نہ کہوں تو کیا کہوں ،جس پر چیئرمین سینیٹ اُن کا مائیک بند کرا دیا ۔ تاہم پھر بھی فواد چودھری نے کہا کہ جو کچھ قومی اسمبلی میں کہا اُس کے ثبوت ساتھ لائے ہیں  جبکہ اس دوران مشاہداللہ  کی آواز بھی گونجتی رہی اور چیئرمین سینیٹ نے اجلاس ملتوی کر دیا ۔ سینیٹ سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری  پھر مشاہداللہ پر  خوب برسے  ، مشاہداللہ کے بارے میں کہا کہ وہ پی آئی اے میں لوڈر جبکہ ان کے  خاندان کی داستان بھی سنائی ۔ فواد چودھری یہیں خاموش نہ ہوئے بلکہ کہا کہ پی ٹی آئی کو کرپٹ لوگوں کے احتساب کے لئے ووٹ ملا ہے  ،کسی سمجھوتے کے لئے نہیں  ۔ فواد چودھری نے کہا کہ  مشاہداللہ کی سفارش پر سیکڑوں لوگ پی آئی اے میں بھرتی ہوئے  ، اس وقت پاکستان اسٹیل ملز دو سو ارب روپے کے نقصان میں ہے جبکہ ریڈیو پاکستان  سالانہ پانچ ارب  سے زائد خرچ کر رہا ہے  ۔