Thursday, May 9, 2024

سینیٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان کی بیٹھک،اہم ارکان شریک ہوئے

سینیٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان کی بیٹھک،اہم ارکان شریک ہوئے
August 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  سینیٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان کی  ایک اور بیٹھک  ہوئی جس میں  شہبازشریف ، راجا ظفرالحق ، شیری رحمان سمیت دیگرارکان شریک  ہوئے ۔ اجلاس کے دوران سینیٹر کلثوم پروین نے  شہبازشریف کو حکومتی عشائیے میں شرکت پر وضاحت دینے کی کوشش  تو شہبازشریف نے بات سننے سے انکار  کردیا ، بولے آپ نے جو کہنا ہے ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے کہنا ۔ اہم اجلاس سے پہلے کئی سینیٹرز اپنے سینیٹ کارڈ لانا ہی بھول گئے۔