Thursday, September 19, 2024

سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت افیون کی فصل تلف

سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت افیون کی فصل تلف
April 8, 2015
لورالائی(ویب ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس اور فرنٹئیر کور نے بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی افیون کی فصل کو تلف کردیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں واقع ضلع لورالائی میں سیکڑوں ایکڑ افیون کی فصل کی موجودگی کی مخبری ہوئی۔ جس پر فرنٹئیر کور کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران چار سو سڑسٹھ ایکڑ فصل کو تلف کردیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام کا کہناہے کہ مقامی ذرائع کے مطابق افیون کی فصل کو بااثر افراد کی زیر نگرانی تیار کیا گیا جبکہ باقی فصل کو آئندہ پندرہ سے بیس دنوں میں تلف کردیا جائے گا۔