Thursday, March 28, 2024

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 10 کرکٹرز کے دوسرے روز بھی فٹنس ٹیسٹ

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 10 کرکٹرز کے دوسرے روز بھی فٹنس ٹیسٹ
January 7, 2020
لاہور (92 نیوز) پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 10 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ دوسرے روز بھی لیے گئے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے انڈر نائنٹین سے ملاقات بھی کی۔ دو روزہ فٹنس ٹیسٹ  میں کھلاڑیوں کے ان ڈور ٹیسٹ مکمل ہو گئے، کھلاڑیوں کے آؤٹ ڈور ٹیسٹ میں رننگ کرنا باقی ہے، پی سی بی ترجمان کا کہنا ہےکہ رننگ ٹیسٹ کے لیے موسم کی بہتری کا انتظار ہے،،،موسم کی بہتری کے بعد کھلاڑیوں کے آؤٹ ڈور ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے انڈر نائنٹین کی ٹیم سے ملاقات کی، دونوں سینئر کوچز نے ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو پریشر لئے بغیر کھیلنے کی ہدایت کی۔