Friday, April 26, 2024

سینٹرل افریقن ریپبلک میں امن خدمات کے دوران پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق شہید

سینٹرل افریقن ریپبلک میں امن خدمات کے دوران پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق شہید
December 2, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) وسطی افریقی ریپبلک میں یو این امن مشن میں خدمات سرانجام دینے والے پاک فوج کے حوالدر محمد شفیق شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار محمد شفیق نے رواں برس فروری میں اقوام متحدہ امن مشن میں شمولیت اختیار کی۔ شہید نے وسطی افریقی ریپبلک میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انسانی امداد کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدر محمد شفیق کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے  میاں چنوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ حوالدار محمد شفیق نے پسماندگان میں اہلیہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ابتک 162 پاکستانی افسران اور جوان یو این امن مشن  میں خدمات کے دوران عالمی امن و استحکام کے لیے جانیں قربان کر چکے ہیں۔